Monday , July 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم میں اعتماد کا فقدان:وسیم اکرم

پاکستانی ٹیم میں اعتماد کا فقدان:وسیم اکرم

 

لاہور۔14 جنوری(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی باڈی لینگویج زوال کا شکار ہے جسے سیریز سے قبل نیوزی لینڈ میں زیادہ وارم اپ میچز کھیلنا چاہئے تھے۔نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستانی ٹیم کی مسلسل تیسری شکست نے سابق کپتان وسیم اکرم کو بھی دھکا پہنچایا جنہوں نے نجی چینل پر اپنے تبصرے میں کہا کہ وہ صبح میچ کے وقفے میں معمول کی ورزش کیلئے گھر سے نکل گئے تھے لیکن پچاس منٹ کے بعد ان کی واپسی ہوئی تو پاکستان کے چھ کھلاڑی پویلین میں واپس جا چکے تھے جس پر انہیں دھکا لگا۔ وسیم اکرم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورہ مشکل ہوتا ہے اور ان کے دور میں بھی ٹیم دباؤ کے وقت زوال کا شکار ہو جاتی تھی لیکن وہ ایسے وقت میں مقابلہ کرتے اور باڈی لینگویج مثبت رکھتے تھے تاہم موجودہ پاکستانی ٹیم کی باڈی لینگویج زوال کا شکار ہے۔ انہوں نے دورے کی منصوبہ بندی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو حالات سے ہم آہنگی کیلئے بہت پہلے نیوزی لینڈ پہنچنا چاہئے تھا اور بہتر ہوتا کہ سیریز سے قبل کچھ وارم اپ میچز بھی کھیلے جاتے تاکہ کھلاڑی ماحول اور وکٹوں کو سمجھ جاتے۔ سرفراز احمد کو اوپری نمبروں پر کھیلنے کا مشورہ دینا درست نہیں کیونکہ وہ ساتویں یا آٹھویں نمبر پر ہی بہتر ہیں،اگر ٹیم بڑے اسکور کا تعاقب کر رہی ہو تو پھر سرفراز احمد اوپر کے کسی نمبر پر کھیلنے کا جوکھم لے سکتے ہیں لیکن وہ اس کے علاوہ ٹاپ آرڈر بیٹنگ میں بہترین انداز سے مظاہرہ نہیں کر سکتے۔

TOPPOPULARRECENT