Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم میں عامر کی واپسی زیرغور

پاکستانی ٹیم میں عامر کی واپسی زیرغور

لاہور۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کیلئے سلیکشن کمیٹی نے اجلاس منعقد کیا۔ عامر کے پاکستان سوپر لیگ میں بھی شمولیت کے اشارے ملنے لگے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے بگ تھری نے پہلے ہی گرین سگنل دے دیا تھا۔دوڑ میں ہار اس کی نہیں ہوتی جو پھسل جاتا ہے،ہارتا وہ ہے جو پھسل کر نہیں اٹھتا،وکٹوں کیلئے دوڑنے والے محمد عامر بھی اسپاٹ فکسنگ کے دلدل میں پھسلے،سزا کے طور پرجیل کی سلاخیں کاٹیں، غلطی پر معافی بھی مانگی، سزا پوری ہونے کے بعد ڈومیسٹک سیزن اور بنگلہ دیش پریمئر لیگ نے بہترین مظاہرہ کیا۔ پی سی بی نے بھی عامر کی واپسی کا گرین سگنل دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT