Monday , November 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ

پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ انگلینڈ میں لگانے کا فیصلہ

سیریز سے قبل برطانیہ کے موسم سے ہم آہنگ ہونا مقصد : انضمام
لاہور ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر نیشنل ٹیم کا 2 ہفتے کا ٹریننگ کیمپ انگلینڈ میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایبٹ آباد میں نیشنل ٹیم کا فزیکل فٹنس کیمپ 14 مئی کو شروع ہو رہا ہے۔ پہلے یہ کیمپ 4 جون کو ختم ہونا تھا۔ تاہم اب کیمپ کو 28 مئی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کی تجویز پر پی سی بی نے ہمپشائر کاؤنٹی میں 16 جون سے کیمپ لگانے کی تیاریاں کر لی ہیں۔ انضمام کا موقف ہے کہ دورۂ انگلینڈ کی مقررہ تاریخوں سے قبل برطانیہ پہنچ کر پاکستانی کھلاڑی وہاں کے موسم سے ہم آہنگ ہوں گے اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز سے قبل وہاں کی وکٹوں پر کھیل کر کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا۔ دوسری جانب چیف سلیکٹر کی جانب سے تجویز کو پی سی بی نے بھی منظور کر لیا ہے۔ تاہم چیئرمین پی سی بی شہریارخان کی حتمی منظوری ملنے کی صورت میں پروگرام کو قطعیت دی جائے گی۔

 

عامر کیلئے یو کے ویزا کی کوشش شروع
کراچی ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ لیفٹ آرم پیسر محمد عامر کا اس موسم گرما انگلینڈ کو نیشنل ٹیم کے ساتھ سفر کو یقینی بنانے کیلئے حصول ویزا کے سلسلے میں خصوصی کیس تیار کررہا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے بموجب چیئرمین شہریار خان اور دیگر اعلیٰ حکام نے اپنے قانونی مشیروں کے ساتھ مشاورتیں منعقد کئے اور اس معاملے میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور برٹش ہائی کمیشن کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔ پی سی بی کو عامر کے معاملے میں کچھ رعایت کی امید ہے۔

TOPPOPULARRECENT