Wednesday , December 12 2018

پاکستانی ٹیم کا جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ

اسلام آباد10 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں وہ پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز 3 جنوری کو نیوزی لینڈ الیون کے خلاف ٹور میچ سے کرے گی۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 6 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 جنوری نیلسن، تیسرا 13 جنوری کو ڈنیڈن، چوتھا 16 جنوری کو ہیملٹن اور پانچواں 19 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 22 جنوری کو ویلنگٹن، دوسرا 25 جنوری کو آکلینڈ اور تیسرا 28 جنوری کو ماؤنٹ مانگینوئی میں کھیلا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT