پاکستانی ٹیم کو دباؤ سے باہر نکالنے کیلئے ماہر نفسیات کی ضرورت : کوچ آرتھر

کراچی۔ 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کوچ میکی آرتھر نے بیان دیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دوران کھیل سخت ذہنی دباؤ سے نکالنے کیلئے کسی کھیلوں کے ماہر نفسیات سے رجوع کرنا ضروری ہے تاکہ ان کی ذہنی مدد کی جائے لیکن حیرت کی بات ہے کہ کپتان سرفراز احمد لاعلم ہیں کہ کس طرح ایک کھیلوں کے ماہر نفسیات ، ٹیم کو ذہنی دباؤ سے نکال سکتا ہے۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ میں نے اس بارے میں سنا ہے لیکن وہ کس طرح کھلاڑیوں کو ذہنی دباؤ سے نجات دلا سکتے ہیں سمجھ سے باہر ہے۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ ہمارے بلے باز ایک طویل اننگز کھیلنے سے گھبرا جاتے ہیں اور اپنے ہدف کو پورا کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں۔ سرفراز احمد نے کہا کہ ان کے بلے بازوں کو اس عادت کو ترک کرنا ضروری ہے جو وکٹس کو جما دینے کے بعد وکٹس کو پھینک دیتے ہیں۔ آرتھر جو 2016ء سے ٹیم کے کوچ ہیں، پہلے ٹسٹ میں نیوزی لینڈ کے ساتھ صرف 4 رنز کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کیلئے سب سے بڑا مسئلہ ان کا ذہنی دباؤ ہے۔ جس کا حل ڈھونڈ نکالنا بہت ضروری ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پاکستانی ٹیم کیلئے نفسیاتی علاج کی بات کہی گئی ہے بلکہ ماضی میں بھی اس طرح کے سوالات اٹھائے گئے تھے کہ ٹیم کو کھیلوں کے ماہر نفسیات سے رجوع کیا جائے تاکہ ذہنی دباؤ کا علاج کیا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT