Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم کی بہتری کیلئے وقار کی برطرفی ناگزیر : یوسف

پاکستانی ٹیم کی بہتری کیلئے وقار کی برطرفی ناگزیر : یوسف

کراچی ، 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے کئی سابق ٹسٹ کرکٹرز کے ساتھ ایک اور سابق کپتان محمد یوسف نے بھی وقار یونس کو پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ان کی رائے میں غیرملکی کوچ ہی پاکستان کرکٹ کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگا سکتا ہے۔ بار بار کوششوں کے باوجود وقار اپنے رویے میں بہتری نہ لاسکے، انہیں برطرف کیا جائے۔ اس سے قبل ٹسٹ آل رائونڈر عبدالرزاق نے بھی کہا کہ وقار نے پاکستانی ٹیم کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے۔ ان کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے ٹیم مسلسل انحطاط پذیر ہے۔ یوسف نے کہا کہ جب وقار ’پاور‘ میں آتے ہیں انہیں کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے۔ طاقت کے نشے میں وہ غلط فیصلے کرنے سے گریز نہیں کرتے۔ ان کے حالیہ دور میں ایک بھی اچھا بولر سامنے نہیں آسکا ہے۔

TOPPOPULARRECENT