Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم کی غیریقینی فتح ،اب کھیل پر توجہ

پاکستانی ٹیم کی غیریقینی فتح ،اب کھیل پر توجہ

ہندوستان سے بہتر مہمان نوازی کا یقین ، ٹیم میں اتحاد کی ضرورت : وقار یونس
کراچی۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم اور معاون عملہ کے 27 ارکان ٹی۔ 20 ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے بالآخر ہندوستان کو روانہ ہوتے ہوئے اس بڑے ایونٹ میں اپنی شرکت سے متعلق غیریقینی کو ختم کردیا۔ یہ ٹیم براہ ابوظبی، کولکتہ پہنچ رہی ہے۔ پاکستانی اسکواڈ میں 15 کھلاڑیوں کے علاوہ 12 عہدیدار اور معاون عملہ ہے جو سخت ترین سکیورٹی کے درمیان علامہ اقبالؔ انٹرنیشنل ایرپورٹ پہونچنے کے بعد طیارہ میں سوار ہوگئے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی۔ 20 میں اپنی ٹیم کو حصہ کی حکومت پاکستان نے اجازت دی تھی جس کے چند گھنٹوں بعد روانگی عمل میں آئی۔ ابوظبی میں کئی گھنٹوں تک قیام کے سبب یہ اسکواڈ آج شام کولکتہ پہونچ رہا ہے۔ ہیڈ کوچ وقار یونس نے ہندوستان کو روانگی سے قبل ٹوئٹ اکاؤنٹ پر جاری کردہ پیغام میں اپنی ٹیم میں اتحاد پر زور دیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کو اچھے کھیل کی تحریک ترغیب دیتے ہوئے لکھا کہ ’’متحد ہوجائیں، ہم یہ کرسکتے ہیں‘‘، وقار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو ٹیم کی روانگی میں اگرچہ غیریقینی تھی، لیکن اب ہمارے کھلاڑیوں کی توجہ کرکٹ اور عالمی ٹورنمنٹ میں بہتر مظاہرہ پر مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’ہم جانتے ہیں کہ ہندوستان میں ہماری اچھی مہمان نوازی ہوگی، کیونکہ ہمارے کئی کھلاڑی اور عہدیدار پہلے بھی کئی مرتبہ ہندوستان کا دورہ کرچکے ہیں اور انہوں نے یہ (مہمان نوازی) دیکھی ہے‘‘۔ وقار یونس نے کہا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں سے کہہ چکے ہیں کہ وہ صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز کریں اور سکیورٹی کے مسائل بورڈس اور ماہرین پر چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم یہ ایک وقت ایک میچ کھیلیں گے اور فی الحال 19 مارچ کو ہندوستان کے خلاف میچ کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں، سب سے پہلے ہمیں بنگلہ دیش سے کھیلنا اور ان پر جیت حاصل کرنا ہے۔ وہ (بنگلہ دیش) بھی اب ایک بہتر ٹیم سے انہوں نے اپنے ہوم گراؤنڈ پر (پاکستان کو) شکست دینے کیلئے انتہائی سخت ثابت ہوئے ہیں‘‘۔ پاکستانی جتھہ میں تجربہ کار پاکستان اور مایہ ناز سکیورٹی مینیجر انتخاب عالم بھی شامل ہیں۔ ہندوستان کو روانگی میں تاخیر کے سبب ایک وارم اَپ میچ سے محروم ہوچکی ہے لیکن وقار کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ سے انہیں دیگر میچوں کی تیاری میں مدد ملے گی۔ پاکستان نے 2009ء میں یونس خان کی قیادت میں ورلڈ ٹی۔ 20 کپ جیت لیا تھا۔ اس نے جنوبی آفریقہ میں کھیلے گئے افتتاحی ٹورنمنٹ کے فائنل میں ہندوستان کو شکست دی تھی۔ 2009ء میں اس کامیابی کے بعد 2010ء اور 2012ء کے ٹورنمنٹس میں پاکستان نے سیمی فائنلس تک رسائی حاصل کی تھی، لیکن 2014ء کے ٹی۔ 20 ٹورنمنٹس کے کوالیفائنگ مرحلے میں ہی پاکستانی ٹیم مقابلوں سے باہر ہوچکی تھی۔

TOPPOPULARRECENT