Monday , December 11 2017
Home / Top Stories / پاکستانی ٹیم ہندوستان میں محفوظ : انضمام

پاکستانی ٹیم ہندوستان میں محفوظ : انضمام

نئی دہلی /7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سیکوریٹی وفد کی ہندوستان آمد ہوچکی ہے اور وہ یہاں ٹیم کیلئے فراہم کئے جانے والے سیکوریٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے لیکن ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ہندوستان میں سیکوریٹی کا خدشہ نہیں کیونکہ  مہمان ٹیم نے کبھی یہاں خود کو غیر محفوظ تصور نہیں کیا ہے ۔ انضمام الحق جوکہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی کے ساتھ یہاں آج تک کرکٹ سلام پروگرام میں شرکت کی اور میڈیا نمائندوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ جس وقت وہ 2005 میں ہندوستان کا دورہ کیا تھا اس وقت بھی پاکستانی ٹیم کو اسی طرح کی دھمکیاں دی گئیں تھیں لیکن جب ٹیم کے کھلاڑی شاپنگ یا کہیں باہر کچھ کھائے تو کسی نے بھی پیسے تک نہیں لئے اور مہمان نوازی کا بہترین مظاہرہ کیا ۔ دریں اثناء گنگولی نے بھی 2004 میں پاکستانی دورہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہترین دورہ تھا اور مہمان ملک کی میزبانی انتہائی شاندار تھی ۔ انضمام نے شاہد آفریدی اور محمد عامر کو پاکستانی ٹیم کیلئے جبکہ گنگولی نے روی چندرن اشون اور ویراٹ کوہلی کو ہندوستانی ٹیم کیلئے کلیدی کھلاڑی قرار دیا ہے ۔ گنگولی نے ہندوستانی ٹیم کو آئندہ ہفتہ شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے سب سے پسندیدہ ٹیم قرار دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT