Tuesday , September 18 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ٹیم 1992ء کے جذبہ سے سرشار : وقار یونس

پاکستانی ٹیم 1992ء کے جذبہ سے سرشار : وقار یونس

آکلینڈ 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے کوچ وقار یونس کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اسی احساس سے ہم آہنگ ہو رہی ہے جس کے اثر سے عمران خان کی قیادت والی 1992ء کی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کو شکست سے دو چار کردیا تھا ۔ پاکستان نے آج طاقتور سمجھی جانے والی جنوبی افریقہ کے خلاف 29 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی تھی ۔ وقار یونس نے ٹیم کی کامیا

آکلینڈ 7 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کے کوچ وقار یونس کا خیال ہے کہ ان کی ٹیم اسی احساس سے ہم آہنگ ہو رہی ہے جس کے اثر سے عمران خان کی قیادت والی 1992ء کی پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کو شکست سے دو چار کردیا تھا ۔ پاکستان نے آج طاقتور سمجھی جانے والی جنوبی افریقہ کے خلاف 29 رنوں سے کامیابی حاصل کرلی تھی ۔ وقار یونس نے ٹیم کی کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اب اسی جذبہ سے سرشار ہو رہی ہے جو جذبہ 1992 ء میں ورلڈ کپ کے دوران پاکستانی ٹیم میں بیدار ہوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹیم اسی انداز سے کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کا مطلب دباؤ ہوتا ہے اور 1992 ء کے ورلڈ کپ میں ٹیم نے دباؤ کے مقابلوں میں اچھا مظاہرہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بھی پاکستانی ٹیم نے ابتداء میں شکستوں کا منہ دیکھا تھا اور بعد میں ٹیم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے بڑی ٹیموں کو شکست دی اور بالآخر ورلڈ کپ جیت لیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT