Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی پرچم لگی موٹر سائیکل نذرآتش

پاکستانی پرچم لگی موٹر سائیکل نذرآتش

گوہاٹی ،16اگست (سیاست ڈاٹ کام)آسام کے دارالحکومت گوہاٹی کے پرانے علاقے میں ایک شخص کے اپنی موٹر سائکل پر پاسکتانی پرچم لگانے سے مشتعل مقامی لوگوں نے آج اس کی موٹر سائیکل کو آگ کے حوالے کردیا۔مقامی لوگوں نے بیسیٹھاعلاقے میں ایک موٹر سائیکل میں پاکستانی پرچم لگا ہوا دیکھا۔اس سے مشتعل ہوکر انہوں نے موٹر سائیکل میں آگ لگا دی اور ملزم کو پکڑ کر مقامی پولیس کو سونپ دیا۔موٹر سائیکل میں پاکستانی پرچم لگانے والے کا نام جمامل علی بتایا جاتا ہے ۔پولیس اسے حراست میں لے کر معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT