Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو گولی ماردی جائے

پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو گولی ماردی جائے

راجکوٹ ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت پر موافق پاکستانی علحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) صدر پروین توگاڑیہ نے آج کہا کہ کشمیر میں جو لوگ پاکستانی پرچم لہراتے ہیں انہیں گولی ماردینی چاہئیے ۔ توگاڑیہ نے ضلع کچھ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس ا

راجکوٹ ۔ /14 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت پر موافق پاکستانی علحدگی پسندوں کے خلاف سخت کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وشواہندو پریشد (وی ایچ پی) صدر پروین توگاڑیہ نے آج کہا کہ کشمیر میں جو لوگ پاکستانی پرچم لہراتے ہیں انہیں گولی ماردینی چاہئیے ۔ توگاڑیہ نے ضلع کچھ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز میں کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جارہے ہیں وہ انتہائی تشویشناک پہلو ہیں ۔ اب ضروری ہوگیا ہے کہ اگر کوئی پاکستان کی تائید میں نعرے لگائے یا پاکستانی پرچم لہرائے تو اس کے سینہ میں گولی ماردی جانی چاہئیے ۔ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے توگاڑیہ نے بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی ۔ انہوں نے کہا کہ علحدگی پسندوں سے نمٹنے کیلئے حکومت خاطر خواہ اقدامات نہیں کررہی ہے ۔ توگاڑیہ نے کہا کہ موافق پاکستانی علحدگی پسندوں کے خلاف مرکزی حکومت سخت اقدامات نہیں کررہی ہے اس کی وجہ سے دن بہ دن ان کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں ۔ توگاڑیہ سے حریت کانفرنس کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سمینار کے بارے میں پوچھا گیا تھا جسے ریاستی حکومت نے منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ۔

TOPPOPULARRECENT