Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی پرچم لہرانے پر آسیہ عندرابی کے خلاف مقدمہ

پاکستانی پرچم لہرانے پر آسیہ عندرابی کے خلاف مقدمہ

سرینگر 17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) ریاڈیکل تنظیم دختران ملت کی سربراہ آسیہ عندرابی کے خلاف پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر سرینگر میں اس ملک کا پرچم لہرانے کی پاداش میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ انسداد غیر قانونی سرگرمیاں کے تحت عندرابی کے خلاف یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہا س معاملہ میں تحقیقات جاری ہیں اور ضرورت پڑنے پر علیحدگی پسند لیڈر کے خلاف مقدمہ میں مزید دفعات شامل کئے جاسکتے ہیں۔ دختران ملت کی سربراہ نے 14 اگسٹ کو یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اس ملک کا پرچم سرینگر میں لہرایا تھا ۔ اس سے کچھ ہی گھنٹوں بعد عندرابی نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی پاکستان میں منعقدہ ریلی سے ٹیلیفون کے ذریعہ خطاب کیا تھا ۔ یہ ریلی ممبئی حملوں کے اصل سرغنہ حافظ سعید نے منعقد کی تھی اور اس خطاب میں آسیہ عندرابی نے پاکستان کے عوام کو ان کے یوم کے آزادی کی مبارکباد دی تھی ۔ اس سے قبل جاریہ سال 23 مارچ کو آسیہ عندرابی نے پاکستان کے قومی دن کی تقاریب کا بھی اس کا پرچم لہراتے ہوئے انعقاد عمل میں لایا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT