Tuesday , January 23 2018
Home / ہندوستان / پاکستانی پرچم کیساتھ بیانر لگانے پر 6 نوجوان گرفتار

پاکستانی پرچم کیساتھ بیانر لگانے پر 6 نوجوان گرفتار

گوالیار ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی پرچموں کے ساتھ ایک بیانر لگانے پر 6 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ دو دن قبل عید میلاد النبیؐ کے موقع پر پاکستانی پرچم کے ساتھ ایک ہورڈنگ لگانے پر ابتداء میں 6 مسلم اور ایک ہندو نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا کیوں کہ اس خصوص میں بعض ہندو تنظیموں نے کتوالی پولیس اسٹیشن میں شک

گوالیار ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : پاکستانی پرچموں کے ساتھ ایک بیانر لگانے پر 6 نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ دو دن قبل عید میلاد النبیؐ کے موقع پر پاکستانی پرچم کے ساتھ ایک ہورڈنگ لگانے پر ابتداء میں 6 مسلم اور ایک ہندو نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا کیوں کہ اس خصوص میں بعض ہندو تنظیموں نے کتوالی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی ۔ پولیس نے بعد تحقیقات ان نوجوانوں کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔ انسپکٹر جنرل گوالیار رینج آدرش کیتار نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ ایک بیانر گوالیار کے مہارجواڑہ علاقہ میں دیکھا گیا جس پر پاکستانی پرچم پرنٹ کروایا گیا تھا ۔ جب کہ وشوا ہندو پریشد لیڈروں بشمول اسٹیٹ جوائنٹ سکریٹری پیو ورما کی شکایت پر پولیس نے یہ کارروائی کی ہے ۔۔

تاملناڈو کے ماہی گیروں کو
سری لنکا بحریہ کی دھمکیاں
رامیشورم ( تاملناڈو ) ۔ 6 ۔ جنوری : (سیاست ڈاٹ کام ) : سری لنکا بحریہ کے اہلکاروں نے تاملناڈو کے ماہی گیروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے تعاقب کر کے بھگادیا جب وہ آج صبح کچایتوں کے قریب مچھلیاں پکڑ رہے تھے ۔ فشرمین اسوسی ایشن کے مقامی نمائندہ نے یہ اطلاع دی اور بتایا کہ سری لنکا بحریہ کے اہلکاروں نے ہندوستانی ماہی گیروں کو بندوق سے ڈرا کر واپس جانے پر مجبور کردیا ۔ انہوں نے مچھلیاں پکڑنے کے جال اور 20 کشتیوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔۔

TOPPOPULARRECENT