Friday , May 25 2018
Home / عرب دنیا / پاکستانی پنجاب میں کُہر سے پروازیں متاثر

پاکستانی پنجاب میں کُہر سے پروازیں متاثر

لاہور ۔ 13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تقریباً 60 اندرون و بیرون ملک پروازیں پاکستانی پنجاب میں زبردست کُہر کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتہ سے متاثر ہیں کیونکہ گہری کُہر سے حد بصارت صفر ہوچکی ہے۔ سماجی ذرائع ابلاغ استعمال کرنے والوں نے کل لاہور کو دنیا کا سب سے گندہ شہر قرار دیا۔ پنجاب ماحولیات تحفظ محکمہ میں بھی خطرناک حد تک کُہر کی اعلیٰ سطح کی توثیق کی ہے، جس کی وجہ لاہور میں آلودگی ہے۔ لاہور کراچی کے بعد پاکستان کا دوسرا سب سے گنجان آباد شہر ہے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایرلائینس لاہور کے ترجمان اطہر اعوان نے آج پی ٹی آئی سے کہا کہ کم از کم 60 بین الاقوامی اور اندرون ملک پروازیں لاہور میں اور پاکستانی پنجاب کے دیگر شہروں میں گزشتہ ایک ہفتہ سے متاثر ہیں۔ حالانکہ پروازوں کا وقت گہری کُہر کی وجہ سے تبدیل کردیا گیا ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT