Saturday , December 15 2018

پاکستانی چیف آف اسٹاف کمیٹی کے صدرنشین کی شاہ سلمان سے ملاقات

ریاض۔29 جون (سیاست ڈاٹ کام)خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے مکہ کے الصفہ محل میں پاکستانی فوج کی جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے صدرنشین جنرل راشد محمود سے ملاقات کی۔کثیر الاشاعت سعودی روزنامے سعودی گزٹ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ ملاقات منگل کے روز ہوئی اور ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر جنرل راشد کے ساتھ پاکستان سے آنے والے وفد کے ارکان بھی موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT