Saturday , January 19 2019

پاکستانی ڈرگ اسمگلر ہلاک 10 کیلوہیروئن اور اسلحہ ضبط

امرتسر۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب کے قریب بین الاقوامی ہند و پاک سرحد پر ایک پاکستانی ڈرگ اسمگلر کو ہلاک کردیا گیا اور اس کے قبضہ سے 10 کیلومنشیات ، ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کئے گئے۔ بی ایس ایف عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح انٹرنیشنل بارڈر کے پاس اس وقت پیش آیا جب مذکورہ اسمگلر سرحد کو عبور کرنے کی کوشش کررہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT