Wednesday , September 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کرکٹر حلیمہ کی خودکشی

پاکستانی کرکٹر حلیمہ کی خودکشی

ملتان 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی خاتون کرکٹر حلیمہ رفیق کے بشمول کئی کھلاڑیوں نے گزشتہ سال ملتان کرکٹ کلب کے چیرمین اور کوچ پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، جس پر پی سی بی نے تحقیقات کرتے ہوئے الزامات کو غلط ثابت کرنے کے علاوہ کھلاڑیوں پر پابندی لگادی تھی۔ جبکہ ملتان کرکٹ کلب کے چیرمین سلطان عالم نے کھلاڑیوں پر ہتک عزت کا دعویٰ کرتے ہوئے اِنھیں 20 کروڑ روپئے کی ہرجانہ کی نوٹس جاری کی تھی۔ جس کے نتیجہ میں حلیمہ رفیق نے خودکشی کرلی۔ کرکٹر کے ذرائع کے بموجب نوٹس ملنے کے بعد حلیمہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔ حلیمہ کی خودکشی کے بعد دوسری خاتون کھلاڑیوں نے اپنے فون بند کرلئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT