Friday , June 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ

پاکستانی کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ

لاہور۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جتنا پرسکون رہو اتنا دوسروں کو پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے سری لنکا روانہ ہونے سے پہلے میڈیا کے روبرو یہ تبصرہ کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف پاکستان ٹیم کو ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے۔ اپنی کپتانی کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر مصباح نے کہا کہ وہ اس بارے میں کافی سکون میں رہتے ہیں لیکن لوگ پریشان رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے ساتھ یہ سیریز کافی دلچسپ رہے گی کیونکہ مقابلہ دونوں جانب برابری پر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT