Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کرکٹ ٹیم 27 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کی قریب

پاکستانی کرکٹ ٹیم 27 سال پرانا ریکارڈ توڑنے کی قریب

شارجہ ،22 اکتوبر ( یو این آئی )پاکستانی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف چوتھے و ن ڈے میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ہی ایک اور 27 سال پرانا ریکارڈ توڑنے سے اپنا فاصلہ مزید کم کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو شارجہ میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے مقابلے میں 7 وکٹوں سے شکست دی جو اس کی ٹاپ 8 ون ڈ ے ٹیموں کے خلاف لگاتار 8ویں کامیابی ہے ۔ اس سے قبل پاکستان نے 2005 میں ٹاپ ٹیموں کے خلاف لگاتار 7 میچ جیتے تھے جب کہ 1989 اور 1996 میں پاکستان نے ٹاپ ٹیموں کو لگاتار 6 میچ ہرائے تھے ۔سرفراز الیون کی نگاہیں اب 1990 میں پاکستان کی جانب سے ٹاپ ون ڈے ٹیموں کے خلاف لگاتار 10 میچ کی جیت پر لگی ہوئی ہیں اور سری لنکا کے خلاف 5ویں اور رواں سال کے آخری میں دورہ نیوزی لینڈ میں کیویز کے خلاف پہلا میچ جیتنے کی صورت میں وہ یہ ریکارڈ بھی برابر کر دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT