Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کرکٹ کامستقبل انتہائی روشن:مصباح الحق

پاکستانی کرکٹ کامستقبل انتہائی روشن:مصباح الحق

دبئی۔4 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ پاکستانی کا کرکٹ مستقبل انتہائی روشن ہے،وہ نوجوان کھلاڑیوں کے مظاہروں اور صلاحیتوں سے کافی متاثر ہیں۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے حالات میں بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں، ہماری ٹیم میں اسد شفیق، اظہر علی، س

دبئی۔4 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہاہے کہ پاکستانی کا کرکٹ مستقبل انتہائی روشن ہے،وہ نوجوان کھلاڑیوں کے مظاہروں اور صلاحیتوں سے کافی متاثر ہیں۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے حالات میں بہتر مظاہرہ کرسکتے ہیں، ہماری ٹیم میں اسد شفیق، اظہر علی، سرفراز احمد، احمد شہزاد اور یاسر شاہ کی صورت میں نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جو آئندہ 10 برس تک ملک کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنے ملک میں مقامی شائقین کے سامنے مظاہرہ کرنا چاہتا لیکن ہم ایسی صورتحال سے دوچار ہیں جو خود ہمارے اپنے ہاتھ میں نہیں ہے۔ ہم نے یو اے ای میں گذشتہ کچھ عرصے میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی ہے اور یہاں کے حالات سے اچھی طرح واقف ہیں لیکن اپنے ملک میں کھیلنے کا مزہ ہی الگ ہوتا ہے، مجھے پوری امید ہے کہ جلد ہی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوگی۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے مصباح نے کہا کہ پی سی بی اسے بہتر سے بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینٹرل کنٹراکٹ میں فٹنس کلچر کو متعارف کرنا ایک اچھا اقدام ہے، یہ نظام فرسٹ کلاس کرکٹ میں بھی رائج ہورہا ہے، اس سے کھیل کا معیار مزید بہتر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT