Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کپتان نے سٹے باز کی پیشکش مسترد کردی

پاکستانی کپتان نے سٹے باز کی پیشکش مسترد کردی

کراچی 21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے حیرت انگیز انکشاف کیا ہے کہ دوبئی میں سری لنکا کے خلاف جاری ونڈے سیریز کے دوران اُنھوں نے سٹے باز کی ایک پُرکشش پیشکش ٹھکرادی۔ اُنھوں نے یہ معاملہ اینٹی کرپشن اور سکیورٹی یونٹ کے عہدیداروں سے رجوع کردیا ہے۔ اس واقعہ نے پاکستانی ٹیم انتظامیہ اور اینٹی کرپشن و سکیورٹی عہدیداروں کو ہلاکر رکھ دیا جو یو اے ای میں ٹیم کے ساتھ ہیں۔ اُنھیں یہ اندازہ تھا کہ بیٹسمین شرجیل خان اور خالد لطیف پر پاکستان سوپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کی بناء امتناع کے بعد ایسے واقعات پیش نہیں آئیں گے۔ اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرفراز احمد سے سٹے باز کے ربط کی توثیق کی۔

TOPPOPULARRECENT