Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت

پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت

کراچی ۔ یکم نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو اجازت دی کہ وہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں حصہ لیں۔ جن کھلاڑیوں کو بی پی ایل میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے ان میں بائیں ہاتھ کے بولر محمد عامر بھی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ محمد عامر اور محمد آصف کے بشمول تقریبا 25 پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ ٹی 20 کیئے منتخب کیا گیا ہے جو نومبر 25 سے ڈسمبر 25 تک منعقد ہونے والا ہے ۔ اسی دورانیہ میں پاکستان میں ڈومیسٹک ٹورنمنٹ بھی کھیلا جانے والا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے بنیادی طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اپنے کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے سے نہ روکیں۔ تاہم ہماری پالیسی یہ ہے کہ اگر ان کھلاڑیوں کے علاقوں اور ان کی ٹیموں و غیرہ کو ان کے کہیں اور کھیلنے سے اعتراض نہ ہو تو ہم بھی انہیں نہیں روکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب پاکستان میں ایک اہم ڈومیسٹک فرسٹ کلاس ٹورنمنٹ ہوگا تو متعلقہ ڈویژن اور علاقہ کی ٹیموں کو اس تعلق سے فیصلہ کرلینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ محمد عامر کے معاملہ میں بھی متعلقہ ٹیموں کے حکام ہی فیصلہ کرسکتے ہیں۔ ایک اور ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کیلئے اس لئے مشکل صورتحال پیدا ہوگئی ہے کیونکہ ٹیم کے کئی کھلاڑیوں نے پہلے ہی سے بی پی ایل کے ساتھ معاہدے کرلئے تھے ۔ علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے بعض اہم کھلاریوں جیسے شکیب الحسن ‘ تمیم اقبال وغیرہ نے پاکستان سوپر لیگ میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہاں کے بورڈ نے بھی انہیں اجازت دیدی ہے اس لئے پاکستان بورڈ بھی اپنے کھلاڑیوں کو روکنے میں مشکل محسوس کر رہا ہے ۔کہا گیا ہے کہ چونکہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات میں بہتری پیدا ہو رہی ہے اس لئے بی پی ایل میں کھلاڑیوں کو حصہ لینے سے روکنے کی گنجائش نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT