Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کھلاڑیوں کی کیچس چھوڑنے کی روایت برقرار

پاکستانی کھلاڑیوں کی کیچس چھوڑنے کی روایت برقرار

لندن ۔12 اگست (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ میں مسلسل دو ٹسٹ مقابلوں میں ناکافی کے بعد پاکستانی کرکٹرز کو ” کیچز وِن میچز” کا سبق کوئی نہیں  پڑھارہا ہے۔ فیلڈنگ کوچ اسٹیو رِکسن بھی الٹا پاکستان کرکٹ کی ہچکولے کھاتی کشتی کے لئے بوجھ بننے لگے۔ مسئلہ مانچسٹر اور برمنگھم کی نہیں  پاکستانی کھلاڑیوں  نے کیچز چھوڑنی کی تلخ حقیقت اوول میں بھی دہرائی۔ 34 رنز پر کھیلتے انگلش کپتان الیسٹر کْک کا فرسٹ سلِپ میں پہلا ٹسٹ کھیلنے والے افتخار احمد نے کیچ چھوڑ دیا۔ انہیں  ناتجربہ کار قرار دیا جاسکتا ہے لیکن  9 رنز پر معین علی کا کیچ چھوٹ جانا اور وہ بھی نائب کپتان اظہر علی سے کافی قابل غور ہے۔ افسوس ! ایک یہی نہیں بلکہ اسی بیٹسمین کو دوسرا موقع بھی اظہر علی نے سلی پوزیشن پر دیا۔ اگرچہ یہ مشکل کیچ تھا لیکن اسے تھام کر وہ اپنا داغ ضرور دھو سکتے تھے۔کیچز چھوڑنے کی داستان نئے فیلڈنگ کوچ اسٹیو رِکسن کی تقرر پر بھی سوالیہ نشان بننے لگی ہے۔

TOPPOPULARRECENT