Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی کھلاڑی جویریہ زخمی‘ٹیم کو میں شکست

پاکستانی کھلاڑی جویریہ زخمی‘ٹیم کو میں شکست

چینائی۔17مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی اوپنر جویریہ خان ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپکے میچ میں سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں جبکہ ٹیم کو میچ میں 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ چینائی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسٹیفنی ٹیلر اور ہیلی میتھیوز نے اننگز کا آغاز کیا تاہم 28 کے اسکور پر ہیلی 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد میں دیگر کھلاڑیوں  نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹیفنی ٹیلر کا ساتھ نہ دے سکے۔اسٹیفنی ٹیلر 40 رنزبنا کامیاب  رہیں، مریسا اگویلیرا اور ہیلی میتھیوز 15،15 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ویسٹ انڈیز ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے انعم اقبال نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور سعدیہ یوسف نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسان ہدف کے تعاقب میں پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب اوپننر جویریہ خان حریف بولر شمیلیہ کونیل کی تیز گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ جویریہ خان کو شمیلیہ کونیل کی تیز باونسر کان کے نیچے لگی تھی جس کے بعد انھیں بے ہوشی کی حالت میں فوری طورپر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین ہوا بعد ازاں وہ ہوش میں آگئیں اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اْن کے جانے کے بعد سدرہ امین اور بسمہ ماروف نے 40 رنز کی شراکت بنائی لیکن  وہ دونوں بھی انیسہ محمد کی گیند کا شکار بن کر پویلین لوٹ گئیں۔ پاکستان نے جلد ہی اپنی اہم وکٹیں گنوا دیں، منیبہ علی 15، ثنا میر 18 اور اسماویا اقبال 19 رنز کی اننگز کھیل پائے۔104رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 99 رنز بنا پائی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے انیسہ محمد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کی انعم امین کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT