Wednesday , December 12 2018

پاکستانی کھلاڑی سی پی ایل معاہدہ سے محروم ہوں گے

کراچی ۔ 11 جون ۔ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستانی کرکٹ کے بہت سارے کھلاڑی کریبین پریمیر لیگ ( سی پی ایل ) کے رواں برس معاہدوں سے محروم ہوسکتے ہیں کیونکہ یہ ٹوئنٹی 20 ٹورنمنٹ کی تواریخ اور اگسٹ میں سری لنکا کے دورہ کے لئے لاہور میں منعقد کئے جانے والے ٹریننگ کیمپ کی تواریخ میں تصادم ہورہا ہے ۔ پی سی بی نے ابتداء میں اپنے کھلاڑیوں کو سی پی ایل میں شرکت کی اجازت دی تھی جس کا آغاز 13 جولائی کو ہورہا ہے لیکن یہ اجازت اُس وقت دی گئی تھی جب سری لنکا کے دورہ کو حتمی شکل نہیں دی گئی تھی ۔ پی سی بی کے عہدیداروں نے خبررساں ایجنسی سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے کا دورہ کا اچانک فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ یہ فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں اور اس دورہ کے لئے ٹریننگ کیمپ کا 15 جولائی سے آغاز ہورہاہے ۔ پی سی بی نے پہلے ہی سعید اجمل اور جنید خان کو مطلع کردیا ہے کہ وہ انگلش کاؤنٹی کرکٹ سے وقت پر وطن واپس ہوجائیں جبکہ محمد حفیظ ، احمد شہزاد ، عمر اکمل ، سہیل تنویر اور ناصر جمشید جنھوں نے سی پی ایل میں مختلف ٹیموں کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اب یہ خدشہ ہوچکا ہے کہ ان کے معاہدے منسوخ کردیئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT