Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ہائی کمشنر کو دعوت افطار میں مدعو نہ کرنے مسلم راشٹریہ منچ کا فیصلہ

پاکستانی ہائی کمشنر کو دعوت افطار میں مدعو نہ کرنے مسلم راشٹریہ منچ کا فیصلہ

نئی دہلی۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی ملحقہ تنظیم مسلم راشٹریہ منچ نے دعوت افطار میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پامپورہ حملے میں سی آر پی ایف کے 8 جوانوں کی ہلاکت پر عبدالباسط کے غیرحساس ریمارکس سے ناراض مسلم راشٹریہ منچ نے بطور احتجاج یہ اقدام کیا ہے۔ کنوینر منچ محمد افضل نے بتایا کہ ہم نے پہلے پاکستانی ہائی کمیشن کو ای۔میل کے ذریعہ دعوت نامہ روانہ کیا تھا لیکن ہائی کمیشن نے ہندوستانی جوانوں کی ہلاکت پر جس طرح کا غیرذمہ دارانہ تبصرہ کیا ہے اس کی وجہ سے ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ انہیں دعوت افطار میں مدعو نہ کیا جائے لہذا رسمی طور پر دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے جذبہ خیرسگالی کے طور پر مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ یہ دعوت افطار دہلی میں 2 جولائی کو مقرر ہے۔

TOPPOPULARRECENT