Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ہائی کمشنر کو لے جارہے ایرانڈیا طیارہ میں تکنیکی خرابی

پاکستانی ہائی کمشنر کو لے جارہے ایرانڈیا طیارہ میں تکنیکی خرابی

کولکتہ ۔ /20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کا نئی دہلی جانے والا طیارہ جس میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے علاوہ دیگر مسافرین سوار تھے ، تکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کردیا گیا ۔ کولکتہ سے طیارہ جیسے ہی پرواز کرنے والا تھا ، پائیلٹ کو تکنیکی خرابی کا علم ہوا ،اس نے گراؤنڈ اسٹاف کو فوری مطلع کیا ۔ انجنیئرس نے طیارہ کی جانچ کی لیکن خرابی کو دور نہیں کیا جاسکا ۔ چنانچہ طیارہ کو پرواز کیلئے نامناسب قرار دیا گیا ۔ تمام 237 مسافرین کیلئے متبادل انتظام کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT