Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / پاکستانی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی ‘ سرحد پار دہشت گردی پر احتجاج

پاکستانی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ میں طلبی ‘ سرحد پار دہشت گردی پر احتجاج

نئی دہلی 9 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) تعلقات میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ہندوستان نے آج پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کرتے ہوئے سرحد پار دہشت گردی کو پاکستان کی مسلسل حمایت پر شدید احتجاج درج کروایا اور برہمی ظاہر کی ۔ معتمد خارجہ ایس جئے شنکر نے عبدالباسط کو اپنے دفتر طلب کیا اور اس مسئلہ پر شدید احتجاج درج کروایا ۔ انہوں نے خاص طور پر دہشت گرد و پاکستانی شہری بہادر علی کا حوالہ دیا جسے حال ہی میں ایک انکاؤنٹر کے دوران شمالی کشمیر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ جئے شنکر نے پاسکتانی نمائندہ کو طلب کرتے ہوئے سرحد پار سے دہشت گردی کو پاکستان کی مسلسل تائید پر شدید احتجاج درج کروایا اوربرہمی ظاہر کی ۔ انہوں نے کہا کہ بہادر علی نے ہمارے حکام سے اعتراف کیا کہ اسے لشکرطیبہ کے کیمپس میں تربیت دی گئی اور پھر ہندوستان میں داخل کیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT