Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / پاکستانی ہائی کمشنر کی کولکتہ میں آمد

پاکستانی ہائی کمشنر کی کولکتہ میں آمد

کولکتہ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط آج کولکتہ پہنچے اور کل چیف منسٹر ممتابنرجی سے ملاقات کر کے مغربی بنگال اور پاکستان کے صوبوں کے درمیان تعلقات کیلئے راہ ہموار کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان ایک جمہوری اور وفاقی نظام پر عمل پیرا ہے اور تمام

کولکتہ۔17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط آج کولکتہ پہنچے اور کل چیف منسٹر ممتابنرجی سے ملاقات کر کے مغربی بنگال اور پاکستان کے صوبوں کے درمیان تعلقات کیلئے راہ ہموار کرنے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ پاکستانی ہائی کمشنر ایک اعلامیہ میں بتایا کہ ہندوستان اور پاکستان ایک جمہوری اور وفاقی نظام پر عمل پیرا ہے اور تمام سطحوں اور شعبوں میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے میں ریاستیں اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔ اور ہائی کمشنر کے دورہ کولکتہ کا مقصد باہمی مواقع کی تلاش اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان باہمی مفادات اور خود مختاری کی بنیاد پر ہندوستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے اور اس کا ایقان ہیکہ ہمارے تنازعات اور مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کئے جائیں ۔ مسٹر باسط 3 روزہ دورہ پر یہاں ہیں جس کے دوران وہ‘ مولانا عبدالکلام آزاد انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اسٹیڈیز کے اسکالرس سے مخاطب کریں گے اور کولکتہ پریس کلب کے زیر اہتمام عشائیہ میں شرکت کریں گے ۔

دہلی کی 1.2 لاکھ خواتین کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ
نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی پولیس نے 1,22,523 موٹر سائیکل سواروں اور موٹر سائیکل کی پچھلی نشستوں پر بغیر ہیلمٹ کے بیٹھنے والی خواتین پر جرمانے کئے ہیں۔ یہ گزشتہ 6 ماہ کے اعداد و شمار ہیں۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے لوک سبھا اس کا انکشاف کیا۔

TOPPOPULARRECENT