Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں رسائی

پاکستانی ہاکی ٹیم کی ورلڈ کپ میں رسائی

کراچی۔25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ ہاکی لیگ میں ناقص کارکردگی کے باوجود آئندہ برس ہندوستان میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ہاکی کی عالمی تنظیم (ایف آئی ایچ) کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے یوروپین ہاکی چمپئن شپ کے نتائج کی بدولت ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔پاکستان ٹیم اس وقت ہاکی کی عالمی درجہ بندی میں 14ویں مقام پر ہے اور ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی 13ویں ٹیم ہے۔ہاکی ورلڈ کپ 2018 میں 24 نومبر سے 16 دسمبر تک ہندوستان کے شہر بھوبنیشور میں کھیلا جائے گا، جس میں آسٹریلیا دفاعی چمپئن کی حیثیت سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان 2014 میں ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہونے والے عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوئی تھی۔ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے لئے اب تک جن ٹیموں نے کوالیفائی کیا ان میں میزبان ہندوستان سمیت ٓسٹریلیا، انگلینڈ، ارجنٹینا، کینیڈا، ہالینڈ، اسپین، ملائشیا، آئرلینڈ، جرمنی، بیلجیئم، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔ایف ٓئی ایچ کے مطابق عالمی کپ میں کْل 16 ٹیمیں شرکت کریں گی، تاہم مزید تین ٹیموں کا فیصلہ ایشیا، اوشیانا اور افریقہ میں ہونے والے کانٹیننٹل چمپئن شپ کے نتائج پر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT