Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستانی 451رنز کے جواب میں سری لنکا 99/1

پاکستانی 451رنز کے جواب میں سری لنکا 99/1

گال۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) یونس خان کی شاندار سنچری کے علاوہ لوور آرڈر میں سرفراز احمد اور عبدالرحمن کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستانی ٹیم نے یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میں اپنی پہلی اننگز کا اسکور 451رنز تک پہنچادیا ۔ دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا بہتر آغاز کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 99رنز اسکور کرلئے ہیں۔ سری لنکا

گال۔7اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) یونس خان کی شاندار سنچری کے علاوہ لوور آرڈر میں سرفراز احمد اور عبدالرحمن کی نصف سنچریوں کی بدولت پاکستانی ٹیم نے یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میں اپنی پہلی اننگز کا اسکور 451رنز تک پہنچادیا ۔ دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے اپنی پہلی اننگز کا بہتر آغاز کرتے ہوئے ایک وکٹ کے نقصان پر 99رنز اسکور کرلئے ہیں۔ سری لنکا کیلئے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر اوپل تھرنگا ہیں جنہوں نے 15گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے تیز رفتار 19رنز اسکور کئے لیکن اننگز کے پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر جنید خان نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرتے ہوئے 24رنز کے مجموعی اسکور پر ہی میزبان ٹیم کو پہلا نقصان پہنچایا ۔ ابتدائی نقصان کے بعد کمار سنگاکارا اور سلوا نے دوسری وکٹ کیلئے ناقابل تسخیر 75رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے مہمان بولروں کو مزید کوئی کامیابی حاصل ہونے نہیں دی ۔ سلوا 94گیندوں میں 7چوکوں کی مدد سے 38رنز اور سنگاکارا نے 95گیندوںمیں چار چوکوں کی مدد سے 36رنز اسکورکئے ہیں۔ جنیدخان 10اوورس میں 38رنز کے عوض ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہے جب کہ سعیداجمل سے 12اوورس کی بولنگ کروائی گئی

جس میں 19رنز دینے کے باوجود وہ کامیابی حاصل نہیں کرپائے ہیں ۔ قبل ازیں پاکستان نے اپنے کل کے اسکور 261/4 سے آگے کھیلنا شروع کیا ۔ کل کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین یونس خان نے پریرا کی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل 331گیندوں میں 15چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 177رنز اسکور کئے ہیں ۔ یونس خان نے اسد شفیق (79)کے ہمراہ پانچویں وکٹ کیلئے 137 اور سرفراز احمد(34) کے ہمراہ چھٹی وکٹ کیلئے 66رنز کی پارٹنرشپ نبھائی۔ پاکستان کیلئے میڈل آرڈر میں اسد شفیق نے 147گیندوںمیں 8چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 75‘ سرفراز احمد 6چوکوں کی مدد سے 55اور اسپنر عبدالرحمن نے 61گیندوںمیں 6چوکوں اور ایک چھکے پر مشتمل اپنی اننگز میں 50رنز اسکور کئے ۔ سری لنکا کیلئے پریرا نے 137رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT