Saturday , November 18 2017
Home / پاکستان / پاکستان۔ ایران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کوشاں

پاکستان۔ ایران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کوشاں

Visiting Iranian Foreign Minister, Mohammad Javad Zarif speaks during a joint press conference with Pakistan's Prime Minister's Adviser on Foreign Affairs Sartaj Aziz at the Foreign Ministry in Islamabad, Pakistan, Wednesday, April 8, 2015. Zarif is on a two-days visit to Pakistan to discuss the conflict in Yemen, where a Saudi-led air campaign supported by Pakistan is battling Iranian-supported Shiite rebels. (AP Photo/Anjum Naveed)

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستان آمد

اسلام آباد 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور ایران نے معاشی تعاون کے فروغ اور خطے سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے پورے خطے میں خوشحالی آئے گی۔ دوطرفہ سرحدی معاملات کو دونوں ملکوں کے درمیان موجود میکانزم کے ذریعے بہتر طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور وزیر اعظم کے مشیر سرتاج نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نیوز کانفرنس سے پہلے وفود کی سطح پر وسیع تر مذاکرات ہوئے۔ یاد رہے کہ جواد ظریف کا جاریہ سال کے دوران پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔مشیر خارجہ سر تاج عزیز نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ کا اس سال کے دوران یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان ثقافت، مذہب اور جغرافیائی حوالے سے مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ میں ایران کو کامیاب ویانا مذاکرات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایران کا ایٹمی معاہدہ پورے خطے میں امن وسلامتی کے لیے معاون ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی وفد کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے اور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود میکانزم کو استعمال میں لا کر سرحدی معاملات کو حل کیا جائے گا۔ معیشت اور دوسرے اہم شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے راستے تلاش کرنے بھی اتفاق ہوا ہے۔ پاک۔ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ بھی زیر بحث آیا ہے جبکہ دونوں ملکوں نے خطے کے ممالک کے درمیان معاشی رابطوں کے فروغ کو خطے کی ترقی کیلئے اہم قرارداد یا ہے۔

ملاقات میں علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران دوست ملک ہیں میری وزیر اعظم نواز شریف سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ دونوں ملکوں نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمے، تیل،گیس اور توانائی کے شعبوں میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیاہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے بات چیت کے دوران ہم نے دونوں ملکوں کی قیادت کے فیصلوں پر عمل درآمد پر غور کیا۔”پاکستان اور ایران کو مل کر شام، عراق، افغانستان سمیت خطے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ خطے کے تمام ممالک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ ایران، افغان مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ اس عمل کو آگے بڑھا کر دہشت گردی اور خصوصاً داعش جیسے خطرات سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام بین الاقوامی فورم پر ایران کا ساتھ دیا ہے جس پر ہم اس کے مشکور ہیں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو با معنی تعاون میں تبدیل کریں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد پر بدقسمتی سے کچھ واقعات ہوئے ان مسائل کو دونوں ملکوں کے درمیان موجود میکانزم کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ ایران، افغانستان اور بلوچستان کی ترقی کا حامی ہے۔ اس سے غربت اور دہشت گردی سے نمٹنے میں مددملے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ملکوں کی متعلقہ وزارتیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا پاک، ایران سرحد پر مسائل کی بڑی وجہ منشیات کے اسمگلر ہیں سرحدی میکانزم کو مضبوط بنا کر ان پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT