Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز کا اعلان

پاکستان۔ نیوزی لینڈ ونڈے سیریز کا اعلان

کراچی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے آئی سی سی ونڈے ورلڈکپ 2015ء سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین مقابلوں پر مشتمل ایک ونڈے سیریز کھیلے گی۔ میڈیا نے پاکستانی کرکٹ حکام کے حوالے سے مطلع کیا ہیکہ آئندہ برس آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ایک مختصر ون

کراچی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے آئی سی سی ونڈے ورلڈکپ 2015ء سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف تین مقابلوں پر مشتمل ایک ونڈے سیریز کھیلے گی۔ میڈیا نے پاکستانی کرکٹ حکام کے حوالے سے مطلع کیا ہیکہ آئندہ برس آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف ایک مختصر ون سیریز کھیلے گا۔ یہ سیریز تین مقابلوں پر مشتمل ہوگی۔ پاکستانی حکام کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ساتھ تین مقابلوں کی سیریز کی توثیق کردی ہے جو اوائل فروری 2015میں کھیلی جائے گی۔ پی سی بی حکام نے کہا ہیکہ ہم نے نیوزی لینڈ بورڈ سے درخواست کی تھی

کہ ورلڈ کپ سے قبل وہ پاکستان کیلئے ایک شیڈول کے بغیر مختصر سیریز کا انعقاد کرے،تاکہ پاکستانی کھلاڑی وہاں کے حالات میں پریکٹس کر سکیں۔ پاکستانی نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش میںآ ئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد اپریل سے ستمبر کے درمیان پاکستان کی کوئی بین الاقوامی سیریز منعقد نہیں ہورہی ہے اور اس دوران کھلاڑی اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ ستمبر سے ورلڈکپ تک پاکستانی ٹیم مصرور ف ہوگی۔اکتوبر تا جنوری تک پاکستان متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے ساتھ یکے بعد دیگر سیریز کھیلے گا۔ تفصیلات کے بموجب اس وقت سے کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی انڈین پریمئر لیگ نہیں کھیلے گا۔

TOPPOPULARRECENT