Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ونڈے سیریز کا خواہاں

پاکستان ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ونڈے سیریز کا خواہاں

کراچی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ سال ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے پاکستان نے میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے درخواست بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے بورڈس کو آئندہ برس جنوری میں سیریز کھیلنے کیلئے

کراچی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آئندہ سال ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے پاکستان نے میزبان ممالک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ سے سیریز کیلئے درخواست بھی کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے بورڈس کو آئندہ برس جنوری میں سیریز کھیلنے کیلئے مکتوب لکھا ہے۔ اس مختصر سیریز کا مقصد ورلڈکپ2015کی تیاری اور کھلاڑیوں کو حالات سے ہم آہنگ کرناہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈکپ فروری اور مارچ 2015 کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہو گا۔ رواں برس نومبر میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں متحدہ عرب امارات میں بھی مدمقابل ہوں گی۔

میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لئے مختلف ممالک پہلے سے ہی میزبان ممالک کے حالات اور وکٹوں سے ہم آہنگ ہونے کی خواہاں ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے آئندہ برس جنوری میں ایک مختصر ونڈے سیریز کی درخواست کی گئی تاہم ابھی کوئی جواب نہیں دیا گیا ہے۔ رواں برس پاکستان کو نیوزی لینڈ کی متحدہ عرب امارات میں بھی مکمل سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔ علاوہ ازیں جنوبی افریقہ نے بھی نیوزی لینڈ سے اکتوبر میں مختصر سیریز کھیلنے کی درخواست کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT