Tuesday , November 21 2017
Home / Top Stories / پاکستان اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کا رکن منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل کا رکن منتخب

اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات
اقوام متحدہ ۔ 17 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے پیر کے روز 47 رکنی ہیومن رائٹس کونسل کے 15 نئے ارکان کا انتخاب کیا ہے۔ ان نئے منتخب ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ یہ انتخاب خفیہ ووٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ہیومن رائٹس کونسل اقوام متحدہ کے نظام میں ایک ایسا اعلیٰ ترین بین الحکومتی ادارہ ہے، جو دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ اور اس کے فروغ سے متعلق معاملات کو دیکھتا ہے۔جنیوا میں قائم ہیومن رائٹس کونسل کیلئے جن نئے رکن ممالک کا انتخاب ہوا ہے ان میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، انگولا، آسٹریلیا، چلی، عوامی جمہوریہ کانگو، میکسیکو، نیپال، نائجیریا، پیرو، قطر، سینیگال، سلوواکیہ، اسپین اور یوکرائن شامل ہیں۔ نئے رکن بننے والے یہ ممالک تین برس کیلئے انسانی حقوق کی اس کونسل کے رْکن ہوں گے اور اس مدت کا آغاز یکم جنوری 2018ئسے ہو گا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اس پیشرفت کو پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں لودھی کا کہنا تھا، ’’یہ کامیابی دراصل پاکستان کے انسانی حقوق کو فروغ دینے اور ان کے تحفظ کے حوالے سے ریکارڈ کی توثیق ہے۔‘‘ملیحہ لودھی نے نہ صرف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ارکان کے دو تہائی ووٹ حاصل کرنے پر اقوام متحدہ میں پاکستانی ٹیم کی کوششوں کو سراہا بلکہ عالمی برادری کی طرف سے غیر معمولی تعاون پر اس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ پاکستان ،افغانستان اور نیپال سمیت 15ممالک کو اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے آج یہاں دی گئی اطلاع کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے خفیہ ووٹنگ کے ذریعہ ان نئے ممالک کا انتخاب کیا ہے ۔ان ملکوں کا مدت کار 3سال کا ہوگا اور یہ یکم جنوری 2018سے شروع ہوگا۔انسانی حقوق کونسل پوری دنیا میں انسانی حقوق کی حفاظت اور توسیع سے منسلک معاملات کو حل کرنے والی سب سے بڑی تنظیم ہے ۔نو منتخب دیگر ممالک میں انگولا، آسٹریلیا، چلی، کانگو، میکسیکو، نائجیریا، پیرو، قطر، سینیگال، سلوواکیا، اسپین اور یوکرین شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT