Friday , December 15 2017
Home / پاکستان / پاکستان الیکشن کمیشن سے عمران خان کی معذرت خواہی

پاکستان الیکشن کمیشن سے عمران خان کی معذرت خواہی

اسلام آباد 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان الیکشن کمیشن نے آج اپوزیشن لیڈر عمران خان کو متنبہ کیا کہ و ہ مستقبل میں کمیشن کے خلاف تنقیدوں کیلئے الفاظ کے استعمال میں احتیاط برتیں۔ کمیشن نے عمران خان کی معذرت قبول کرنے کے بعد یہ ریمارکس کئے ۔ عمران کو الیکشن کمیشن کے خلاف اپنے سخت ریمارکس پر معذرت کرنی پڑی ۔ عمران خان آج الیکشن کمیشن کے روبرو تحقیر کے دو مقدمات میں حاضر ہوئے جبکہ ان کے خلاف دو ہفتے قبل ناقابل ضمانت وارنٹس جاری کئے گئے تھے ۔ حالانکہ ان کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹس معطل کردئے گئے تھے لیکن عمران خان آج چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا کی قیادت والی پانچ رکنی بنچ کے روبرو حاضر ہوئے ۔

TOPPOPULARRECENT