Sunday , September 23 2018
Home / پاکستان / پاکستان : انسدادِ پولیو قطرے نہ پلانے پر 470 والدین گرفتار

پاکستان : انسدادِ پولیو قطرے نہ پلانے پر 470 والدین گرفتار

اسلام آباد۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے 450 سے زائد ایسے والدین کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے دینے سے انکار کر دیا تھا۔گرفتاریوں کا یہ سلسلہ گذشتہ انسداد پولیو مہم کے بعد شروع کیا گیا تھا۔دو پاکستانی افراد کو ٹیکے جن کی مالیت 37 لاکھ امریک

اسلام آباد۔ 3 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے 450 سے زائد ایسے والدین کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے دینے سے انکار کر دیا تھا۔گرفتاریوں کا یہ سلسلہ گذشتہ انسداد پولیو مہم کے بعد شروع کیا گیا تھا۔دو پاکستانی افراد کو ٹیکے جن کی مالیت 37 لاکھ امریکی ڈالر کی بھاری رقم تھی، ضائع کرنے پر معطل کردیا گیا ہے۔ یہ ٹیکے بچوں کو مہلک امراض سے محفوظ رکھنے کیلئے اقوام متحدہ کا ادارہ یونیسف نے فراہم کئے تھے۔ وزیرمملکت برائے قومی صحت خدمات سائرہ افضل تارر نے کہا کہ بعض عہدیداروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر ریاض محسود نے تین ایم پی او کے تحت ان والدین کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے جو اپنے پانچ سال سے کم کے بچوں کو اس موذی مرض سے بچاؤ کے قطرے نہیں دینا چاہتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT