Friday , November 24 2017
Home / ہندوستان / پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنز کی ممبئی تا کراچی پروازیں 11 مئی سے معطل

پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنز کی ممبئی تا کراچی پروازیں 11 مئی سے معطل

ممبئی 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنز (پی آئی اے) جس کی ہر ہفتہ پرواز ممبئی اور کراچی کے درمیان ہوتی ہے، 11 مئی سے اپنی خدمات معطل کردے گی۔ پی آئی اے نے اطلاع دی کہ اِس کی کراچی ۔ ممبئی پرواز 11 مئی سے بکنگ قبول نہیں کرے گی۔ تاہم پی آئی اے نے اِس کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ کمپنی کے ایک عہدیدار نے تاہم کہاکہ موجودہ کشیدہ ہند ۔ پاک صورتحال خدمات کی معطلی کی وجہ ہے۔ اس کے علاوہ اِس کی تجارتی وجوہات بھی ہیں۔ تاہم پاکستان ایرلائنز نے متعلقہ عہدیداروں کو 4 مئی سے خدمات بند کردینے کی گزشتہ ماہ ہی اطلاع دے دی تھی۔ کمپنی کے عہدیدار کے بموجب پی آئی اے کے طیارے ہی قومی پرچم استعمال کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT