Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / پاکستان اور افغانستان کشیدگی پیدا نہ کریں : امریکہ

پاکستان اور افغانستان کشیدگی پیدا نہ کریں : امریکہ

واشنگٹن۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی مقام طورخم پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک سے رابطے میں ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ صورتحال مزید خراب ہو۔یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے چہارشنبہ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث دونوں جانب تجارت اور لوگوں کی آمدورفت معطل ہے۔پاکستان کی جانب سے مکمل سفری دستاویزات کے بغیر سرحد پار کرنے کی اجازت نہ دیے جانے اور اپنی حدود میں طورخم کی سرحد پر دروازے کی تعمیر کی کوشش کے باعث دونوں ممالک کی افواج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ہلاکتیں ہوئیں۔اس سوال پر کہ آیا پاکستان وافغانستان کیلئے امریکہ کے نمائندے خصوصی رچرڈ اولسن نے پاکستان کے حالیہ دورہ کے موقع پر حکام سے طورخم کے معاملے پر بات کی تھی، جان کربی کا کہنا تھا کہ وہ ان ملاقاتوں کی تفصیلات سے تو آگاہ نہیں تاہم امریکی حکام نے افغانستان اور پاکستانی قیادت سے خطے سے متعلق مختلف امور پر بات کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT