Monday , December 11 2017
Home / پاکستان / پاکستان اور برطانیہ کا سکیورٹی ، معاشی تعاون پر تبادلۂ خیال

پاکستان اور برطانیہ کا سکیورٹی ، معاشی تعاون پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد ۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور برطانیہ نے آج باہمی توسیعی مذاکرات کے تحت سکیورٹی ، معاشی اور سماجی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے پاکستان کو یہاں اپنے دن بھر طویل دورے کے دوران مشیر برائے اُمور خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی ۔ عزیز نے کہاکہ دونوں فریقوں نے ہیمنڈ کے دورہ کے دوران اپنے تعلقات کا جائزہ لیا ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ اس جائزے سے برطانیہ کے ساتھ ہمارے روابط کو مزید تقویت پہنچانے میں مدد ملے گی ۔ دونوں ملکوں نے علاقائی مسائل بشمول افغان امن مساعی اور پاکستان کے ہندوستان کے ساتھ تعلقات پر بھی تبادلۂ خیال کیا ۔

TOPPOPULARRECENT