Thursday , September 20 2018
Home / پاکستان / پاکستان اور روس کا دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے خطرہ پر اظہار تشویش

پاکستان اور روس کا دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے خطرہ پر اظہار تشویش

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور روس نے دولت اسلامیہ کے بڑھتے ہوئے خطرہ پر شدید اظہارتشویش کرتے ہوئے ممالک کے درمیان مؤثر تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کیا جاسکے۔ دفترخارجہ پاکستان کے بموجب دونوں ممالک کے اعلیٰ عہدیداروں نے پاکستان ۔ روس مشترکہ ورکنگ گروپ برائے دہشت گدی میں اپنے نکات نظر کا باہم تبادلہ کیا۔ اجلاس وزارت خارجہ کے زیراہتمام منعقد کیا گیا تھا۔ دولت اسلامیہ کے خلاف شام اور عراق میں فیصلہ کن کامیابیاں حاصل ہوچکی ہیں تاہم جنگ زدہ ممالک سے واپس ہونے والے جنگجو اپنی متعلقہ حکومتوں کیلئے بڑھتا ہوا خطرہ ثابت ہورہے ہیں۔ دونوں ممالک کے عہدیداروں نے کہا کہ تمام علاقائی ممالک کو اس خطرہ کا مقابلہ کرنے کیلئے باہم تعاون کرنا ضروری ہے۔ دونوں ممالک نے وسیع تر موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ علاقائی اور عالمی صورتال کا جائزہ لیا گیا اور دونوں ممالک کے دہشت گردی سے نمٹنے میں باہمی تعاون پر غور کیا گیا۔ دہشت گردی کو مشترکہ عالمی خطرہ قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان معاہدے طئے پائے۔ پاکستان نے روسی وفد کو تفصیلی حالات سے واقف کروایا۔

TOPPOPULARRECENT