Thursday , June 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان آج پہلے ٹسٹ کا آغاز

گال ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں شروع ہورہا ہے اور اس طرح ایشیاء کی دو اہم ٹیموں کے درمیان یہ 2008ء کے بعد چھٹی ٹسٹ سیریز ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی یہ سیریز آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام ایف ٹی پی کا حصہ نہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب

گال ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل یہاں شروع ہورہا ہے اور اس طرح ایشیاء کی دو اہم ٹیموں کے درمیان یہ 2008ء کے بعد چھٹی ٹسٹ سیریز ہے۔ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلی جانے والی یہ سیریز آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام ایف ٹی پی کا حصہ نہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے درخواست کئے جانے کے بعد سری لنکا نے ٹسٹ سیریز کو یقینی بنایا ہے۔ پاکستانی ٹیم 2012ء کے بعد پہلی ٹسٹ سیریز کی کامیابی کے تعاقب میں ہے کیونکہ آخری مرتبہ متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کے خلاف منعقدہ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔ پاکستان نے گذشتہ 6 ماہ کے دوران کوئی بھی ٹسٹ مقابلہ نہیں کھیلا ہے کیونکہ آخری مرتبہ بھی متحدہ عرب امارات میں مصباح الحق کی زیرقیادت ٹیم میں سری لنکا کے خلاف بھی ٹسٹ سیریز کھیلی تھی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اس سیریز کیلئے صرف تربیتی کیمپ میں حصہ لیا ہے کیونکہ دورہ سری لنکا کے موقع پر مہمان ٹیم کو کوئی پریکٹس میچ دستیاب نہیں ہے۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کیلئے آخری لمحات میں اپنے انتظامیہ میں کئی اہم تبدیلیاں کی ہیں جیسا کہ وقار یونس کو دوبارہ کوچ بنایا گیا ہے جبکہ زمبابوے کے سابق کامیاب بیٹسمین گرانٹ فلاور کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کو ٹسٹ ٹیم سے خارج کرتے ہوئے ان کے مقام پر محدود اوور کے جارحانہ بیٹسمین عمراکمل کو طویل طرز کی کرکٹ کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اکمل نے تین برس قبل پاکستانی ٹسٹ ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ دریں اثناء قطعی 11 کھلاڑیوں کے انتخاب میں ان کا اسد شفیق سے سخت مقابلہ رہے گا۔ بولنگ شعبہ میں سعید اجمل پاکستانی ٹیم کیلئے کلیدی اسپنر ہوں گے کیونکہ سری لنکا کی وکٹیں اسپنرس کیلئے سازگار ہوتی ہیں۔ گال کی وکٹ دھیمے بولروں کیلئے سازگار ہوتی ہے لہٰذا اجمل کے ساتھ عبدالرحمن بھی قطعی 11 کھلاڑیوں میں شامل کئے جاسکتے ہیں جبکہ فاسٹ بولنگ شعبہ کی قیادت جنید خان کریں گے جنہیں راحت علی اور وہاب ریاض کا تعاون دستیاب رہے گا۔

میزبان سری لنکا کیلئے یہ سیریز اپنے سابق کپتان اور سینئر بیٹسمین مہیلا جئے وردھنے کیلئے اہمیت کی حامل ہے کیونکہ وہ اپنے کیریئر کی آخری سیریز کھیل رہے ہیں۔ دورہ جدید کی کرکٹ کے جئے وردھنے ایک کامیاب ترین بیٹسمین تصور کئے جاتے ہیں جنہوں نے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی کامیابی کے بعد مختصر طرز کی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے اور اب وہ ٹسٹ کرکٹ سے بھی اس سیریز کے بعد کنارہ کشی اختیار کرلیں گے۔ جئے وردھنے 50.09 کی اوسط سے ٹسٹ کرکٹ میں رنز بناتے ہیں اور وہ اس سیریز میں ہمیشہ یاد رکھیں جائیں گے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں سری لنکا کو 0-1 کی شکست برداشت کرنی پڑی ہے جس کے بعد 15 رکنی ٹیم میں صرف دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جیسا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین دنیش چنڈی مل اور اسپنر اجنتا منڈیس کو باہر کا راستہ دکھا دیا گیا جن کے مقام پر انگلینڈ کی سیریز میں ٹیم کیلئے ہیرو ثابت ہونے والے نوون پردیپ اور شمنڈا ایرنگا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT