Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلی کامیابی کیلئے کوشاں

پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج پہلی کامیابی کیلئے کوشاں

کرائسٹ چرچ۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) زلزلے سے متاثرہ شہر کرائسٹ چرچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ ویسٹ انڈیزکے خلاف ہیگلے اوول میں کل کھیل رہی ہے لیکندونوں ٹیموں کو ٹورنمنٹ میں ایک اور شکست زلزلے کے جھٹکے سے کم نہیں ہوگی۔ہندوستان کیخلاف اڈیلیڈ میں پہلا میچ76رنز سے ہارنے کے بعد مزید ایک شکست سے بچنے اور حریف ٹیم کو

کرائسٹ چرچ۔20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) زلزلے سے متاثرہ شہر کرائسٹ چرچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ ویسٹ انڈیزکے خلاف ہیگلے اوول میں کل کھیل رہی ہے لیکندونوں ٹیموں کو ٹورنمنٹ میں ایک اور شکست زلزلے کے جھٹکے سے کم نہیں ہوگی۔ہندوستان کیخلاف اڈیلیڈ میں پہلا میچ76رنز سے ہارنے کے بعد مزید ایک شکست سے بچنے اور حریف ٹیم کو شکست دینے کیلئے پاکستانی لائن اپ میں ایک بیٹسمین کو مضبوط کئے جانے کا امکان ہے۔ توقع ہے کہ بائیں ہاتھ کے اوپنر ناصر جمشید ورلڈ کپ میں اپنا مقابلہ کھیلیں گے جبکہ لیگ اسپینر یاسر شاہ کو آرام دیا جائے گا۔ اس طر ح یونس خان نمبر تین پر کھیلیں گے جبکہ پانچویں بولر کی کمی جز وقتی بائیں ہاتھ کے اسپنر حارث سہیل اور لیگ اسپنر احمد شہزاد پوری کرسکتے ہیں۔ یاسر شاہ نے ہندوستان کے خلاف پہلے میچ میں آٹھ اوورز میں 60 رنز دیئے تھے۔

پاکستانی ٹیم ہندوستان جبکہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے پہلے میچ میں 304رنز بنا کر بھی کوالی فائر آئر لینڈ کے خلاف حیران کن شکست کھا چکی ہے۔ پاکستان کے ہیڈ کوچ وقار یونس، چیف سلیکٹر معین خان،اسپین بولنگ کوچ مشتاق احمد اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اپنے وقت کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے منیجر رچی رچرڈسن ہیں۔ چیف سلیکٹر کلائیو لائیڈ،بیٹنگ کوچ ڈیسمنڈ ہینز اور بولنگ کوچ کرٹلی امبروز ہیں۔ اپنے دور کے مشہور کھلاڑی میچ کے لئے اپنی ٹیموں کی منصوبہ بندی کیلئے کرائسٹ چرچ میں موجود ہیں اور اس طرح ماضی کے بہترین کھلاڑیوں اور موجودہ ٹیموں کے درمیان ایک دلچسپ ٹکراؤ متوقع ہے ۔ یہاں ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف331رنز بنا کرمیچ 98رنز سے جیتا ہے ۔ 18ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اس میدان کو عارضی اسٹینڈز کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 126ونڈے ہوئے ہیں جن میں پاکستان نے55 اور ویسٹ انڈیز نے68 فتوحات حاصل کی ہیں جبکہ تین مقابلوں کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ پاکستانی کیمپ میں وقار یونس نے سرفراز احمد اور یاسر شاہ کے علاوہ دیگر 13 کھلاڑیوں پر بھرپور توجہ دی۔

ناصر جمشید ، صہیب مقصود، احمد شہزاد، عمراکمل اور حارث سہیل وقار یونس اور بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے جبکہ وقار یونس نے پانچوں فاسٹ بولروں وہاب ریاض، سہیل خان،راحت علی، احسان عادل اور عرفان پر خاص توجہ دی ۔ پاکستانی ٹیم کیلئے یونس خان کے مظاہرے تشویش کا باعث ہے کیونکہ یونس خان کو تجربہ کی بنیاد اور نمبر 3 پر ٹیم کو استحکام پہنچانے کی غرض سے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن ناقص مظاہروں اور بہت زیادہ گیندیں کھیلنے کے باوجود رنز نہ بنانے کی وجہ سے مڈل آرڈر کے بیٹسمینوں پر اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کا دباؤ بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے ٹیم کے اہم کھلاڑی تصور کئے جانے والے بیٹسمین بھی غیر ذمہ دارانہ اسٹروکس کھیلتے ہوئے آوٹ ہورہے ہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستان کے خلاف کامیابی حاصل کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ آئر لینڈ کے خلاف ہوئی شکست نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے حوصلے بکھیر دیئے ہیں۔ نئے کپتان جیسن ہولڈر کی قیادت میں سابق چیمپئن ٹیم بہتر مظاہرے کیلئے پُر عزم ہے ۔

TOPPOPULARRECENT