Wednesday , December 19 2018

پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو قابو کرنے سے قاصر

ممبئی ۔ /26 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج کہا کہ ہندوستان نے دہشت گردی کے تعلق سے صفر رواداری پالیسی کو اختیار کیا ہے اور انہوں نے پڑوسی ملک پاکستان پر تنقید کی کہ وہ اپنی سرزمین پر بڑھتی دہشت گردی پر قابو پانے سے قاصر ہے ۔ اس سے دہشت گردی کو کنٹرول میں لینے کے لئے کچھ نہیں کیا ۔ رجی جو یہاں ممبئی حملہ کے 9 سال کے موقع پر ایک یادگار تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے اس حملے میں شہید ہونے والوں کو خراج پیش کیا اور کہا کہ حکومت نے کئی مرتبہ مختلف بین الاقوامی ہیلت فارمس پر یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کو فروغ دینے کا موقع دیا ہے ۔ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کو بڑھنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ۔ /26 نومبر 2008 ء کو 10 پاکستانی دہشت گردوں نے سمندر کے راستے ممبئی پہونچکر اندھادھند فائرنگ کی تھی جس میں 166 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT