Tuesday , September 25 2018
Home / عرب دنیا / پاکستان: بھائی نے بہن سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا

پاکستان: بھائی نے بہن سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا

پشاور ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ صوابی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائی نے فائرنگ کر کے بہن، بہنوئی، بھانجے سمیت 5 افراد کو قتل کر دیا، اور اس واقعے میں ایک دیگر خاتون اور ایک بچہ زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قاب غنی میں پیش آیا۔ ملزم کی بہن نے 8 سال پہلے پسند کی شادی کرتے ہوئے علاقہ چھوڑ کر چلی گئی تھی اور چند روز قبل ہی علاقہ میں واپس آئی تھی۔ اطلاع ملنے پر ملزم نے بہن کے سسرال جا کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے اس کی بہن، بہنوئی، بھانجے سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے ملزم کا دوسرا بھانجہ اور ایک خاتون زخمی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT