پاکستان تاپی پراجکٹ پر عاجلانہ عمل آوری کا خواہاں:نواز شریف

اسلام آباد/ نئی دہلی ۔ 11۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) علاقائی ممالک کیلئے تاپی پراجکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ وہ تعمیری کام مالیتی 7 ارب 60 کروڑامریکی ڈالر مالیتی 1.680 کیلو میٹر طویل ترکمانستان ۔ افغانستان ۔ پاکستان ۔ ہندوستان(تاپی) گیس پائپ لائین پراجٹ پر عاجلانہ عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا

اسلام آباد/ نئی دہلی ۔ 11۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) علاقائی ممالک کیلئے تاپی پراجکٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج کہا کہ وہ تعمیری کام مالیتی 7 ارب 60 کروڑامریکی ڈالر مالیتی 1.680 کیلو میٹر طویل ترکمانستان ۔ افغانستان ۔ پاکستان ۔ ہندوستان(تاپی) گیس پائپ لائین پراجٹ پر عاجلانہ عمل آوری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجکٹ 3 ارب 20 کروڑ مکعب فٹ قدرتی گیس سالانہ منتقل کرے گا اس لئے تمام علاقائی ممالک کیلئے اس کی اہمیت اور پاکستان اس پر عاجلانہ عمل آوری کا خواہاں ہے اور اس سلسلہ میں مثبت کردار ادا کرنے پر خوشی محسوس کرے گا۔نئی دہلی سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہندوستان نے آج ترکمانستان پر زور دیا کہ وہ خانگی قانون میں نرمی پیدا کریں تاکہ بین الاقوامی کمپنی کو اس پراجکٹ کی تعمیر میں مدد مل سکے۔ ایک سرکاری بیان اس سلسلہ میں جاری کیا گیا ہے جس میں وزیر تیل دھرمیندر پرادھان نے ادعاء کیا ہے کہ ہندوستان قدرتی گیس ترکمانستان سے تاپی پراجکٹ کے ذریعہ حاصل کرنے سے گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ تاہم باہم مقابلے قبول قواعد کا خواہشمند ہے تاکہ پراجکٹ پر عمل آوری کے سلسلہ میں تعین وقت کے ساتھ اقدامات کئے جاسکیں۔

TOPPOPULARRECENT