Thursday , June 21 2018
Home / پاکستان / پاکستان تحریک انصاف کا احیائے مذاکرات کا خیرمقدم

پاکستان تحریک انصاف کا احیائے مذاکرات کا خیرمقدم

اسلام آباد ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ غیرمشروط بات چیت کیلئے تیار ہے۔پاکستان کی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان چہارشنبہ کو سامنے آیا۔ اس کا مقصد اپوزیشن کے سیاسی رہنما عمران خان کو وزیر ا

اسلام آباد ، 11 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ وہ غیرمشروط بات چیت کیلئے تیار ہے۔پاکستان کی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی بحالی کا اعلان چہارشنبہ کو سامنے آیا۔ اس کا مقصد اپوزیشن کے سیاسی رہنما عمران خان کو وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت گرانے کی کوششیں ترک کرنے پر تیار کرنا ہے۔یہ اعلان فیصل آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ڈنڈا بردار کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے دو روز بعد کیا گیا۔ اس احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کا ایک کارکن ہلاک ہو گیا تھا۔پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چہارشنبہ کو صحافیوں سے بات چیت میں کہا: ’’آج، ہماری قیادت نے غیرمشروط اور بامعنی مذاکرات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘‘ پی ٹی آئی کی ترجمان شیریں مزاری نے اس حکومتی اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ان کی جماعت حکومت کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہے۔ پی ٹی آئی عمران خان کی قیادت میں رواں برس اگست سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کر رہی ہے جن کا مقصد وزیر اعظم نواز شریف کی حکومت کا خاتمہ رہا ہے۔عمران خان کی یہ مہم ابھی تک اپنے مقاصد میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے ان کی جانب سے کئے گئے مظاہروں کا اثر زائل ہوتا ہوا دکھائی دیا۔ عمران کا دعویٰ ہے کہ 2013 عام انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ انتخابات میں نواز شریف کی پاکستان مسلم لیگ فاتح رہی اور وہ وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے میں کامیاب رہے۔ حال ہی میں سابق کرکٹر عمران خان نے خبردار کیا تھا کہ مطالبے منظور نہ کئے گئے تو انکے حامی ملک کے بڑے شہروں میں نظام زندگی مفلوج بنا دیں گے۔

TOPPOPULARRECENT