پاکستان :تخریب کاری کی سازش ناکام

کوئٹہ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اور حساس اداروں نے تخریب کاری کی بڑی کارروائیاں ناکام بنادی اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کوئٹہ ، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا۔ کارروائی میں ایف سی کیساتھ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا۔ ایف سی ذرائ

کوئٹہ۔30اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کوئٹہ میں محرم الحرام کے موقع پر ایف سی اور حساس اداروں نے تخریب کاری کی بڑی کارروائیاں ناکام بنادی اور مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران کوئٹہ ، مستونگ اور گلستان سمیت مختلف علاقوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا۔ کارروائی میں ایف سی کیساتھ حساس اداروں نے بھی حصہ لیا۔ ایف سی ذرائع نے کہا کہ کارروائی میں بڑی تعداد میں دھماکاخیزمواد،گولہ بارود،اسلحہ برآمد کیا گیا۔ اسلحہ وگولہ بارود میں 25مارٹر گولے 100سے زائدمیزائل،راکٹ لانچرزاور 30 کلاشنکوفیں شامل ہیں۔ کارروائی میں 18خود کش جیکٹس اور107راکٹ گولے اور تقریباً2ٹن دھماکہ خیزمواد بھی برآمد کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT