Monday , September 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / پاکستان جئے وردھنے کے وداعی ٹسٹ کو متاثرکرنے کا خواہاں

پاکستان جئے وردھنے کے وداعی ٹسٹ کو متاثرکرنے کا خواہاں

کولمبو 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کل یہاں سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بیٹسمین مہیلا جئے وردھنے کے کیرئیر کے آخری مقابلہ کو متاثر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ گال میں منعقدہ پہلے ٹسٹ میں سات وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ان

کولمبو 13 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کل یہاں سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹسٹ مقابلہ میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے میزبان ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر بیٹسمین مہیلا جئے وردھنے کے کیرئیر کے آخری مقابلہ کو متاثر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ گال میں منعقدہ پہلے ٹسٹ میں سات وکٹوں کی کامیابی حاصل کرتے ہوئے انجیلو میتھیوز کی زیرقیادت سری لنکائی ٹیم نے سیریز میں 1-0 کی ناقابل تسخیر سبقت حاصل کرلی ہے اور وہ دوسرے ٹسٹ میں ایک اور کامیابی کے ذریعہ سیریز میں مہمان ٹیم کا مکمل صفایا کرنے کے ساتھ اپنے عظیم کھلاڑی جئے وردھنے کو شاندار انداز میں وداع کرنے کی خواہاں ہے۔ اِس مقابلہ میں جئے وردھنے 149 ویں مرتبہ ٹسٹ کرکٹ میں سری لنکا کی نمائندگی کریں گے۔ تاہم وہ اپنے کیرئیر میں 150 ویں جادوئی ٹسٹ کا ہندسہ عبور نہیں کرپائیں گے۔ سری لنکا کے لئے اِس ٹسٹ میں مہیلا جئے وردھنے توجہ کا مرکز ہیں تو دوسری جانب پاکستان کے لئے سعید اجمل کی بولنگ اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ گزشتہ مقابلے کے دوران اِن کے بولنگ ایکشن کو آئی سی سی کے قواعد کے مطابق غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT