Friday , September 21 2018
Home / دنیا / ’’پاکستان جھوٹا اور فریبی‘‘ بیان کی ہم تائید کرتے ہیں : وائیٹ ہاؤس

’’پاکستان جھوٹا اور فریبی‘‘ بیان کی ہم تائید کرتے ہیں : وائیٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وائیٹ ہاؤس نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں جو کچھ کہا ہے، اس کا دفاع کیا جائے گا۔ یاد رہیکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان پر الزام عائد کیا کہ 33 بلین ڈالرس کی امداد حاصل کرنے کے باوجود پاکستان نے ہمارے ساتھ دھوکہ اور جھوٹ سے کام لیا۔ گذشتہ 15 سالوں میں پاکستان کی ہر وقت امداد کی جاتی رہی جس کی جملہ رقم 33 بلین ڈالرس سے بھی متجاوز ہوچکی ہے لیکن بدلے میں پاکستان نے کیا دیا؟ جھوٹ اور فریب۔ اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے محفوظ ٹھکانے بنائے جنہیں ہم افغانستان میں تلاش کرتے رہے۔ لہٰذا اب بہت ہوچکا۔ پاکستان کی اب کوئی مدد نہیں کی جائے گی۔ دریں اثناء وائیٹ ہاؤس پریس سکریٹری سارہ سینڈرس نے بھی کل اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر موصوف نے پاکستان کے بارے میں جو کچھ کہا ہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں۔ ٹرمپ نے پاکستان کو جھوٹا اور فریبی قرار دینے کے بعد 2 بلین ڈالرس کی امداد روک دی تھی۔ صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سارہ سینڈرس نے کہا کہ ہمارا موقف مستحکم ہے۔ پاکستان کیلئے 2 بلین ڈالرس کی امداد روکنا بیحد اہم تھا کیونکہ اس نے امریکہ کو تن آسانی سے لینا شروع کردیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT